اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کیلئے کورونا ریلیف فنڈ کی لائیو ٹیلیتھون کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم کی لائیو ٹیلیتھون کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کل شام 5 بجے لائیو ہوں گے جس کے دوران عوام الناس سے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے چندے کی اپیل کی جائے گی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مخیّر حضرات اپنا قابلِ ٹیکس چندہ اکاؤنٹ نمبر 786 786 4162 میں جمع کروا سکتے ہیں جو نیشنل بینک آف پاکستان میں قائم کیا گیا ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ یہ چندہ ان لوگوں کی کفالت کیلئے استعمال کیا جائے گا جو لاک ڈاؤن کے دوران محتاج ہوئے اور انہیں مالی امداد کی ضرورت ہے۔
PM ImranKhan ll do a LIVE Telethon tomr FRI at 5PM for COVID19 RELIEF FUND. U can send ur tax deductible donations to A/c # 4162 786 786 National Bank of Pak. This fund ll be used to take care of all those who ve bn made destitute by the lockdown. Details: https://t.co/GZntID8Szk
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 9, 2020