اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج ”احساس ایمرجنسی کیس“ اقدام کا اعلان کریں گے جس کے تحت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں روز کمانے والے غریب عوام کی مدد کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کے اقدام پر آگہی دیتے ہوئے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کے متعلق احساس ایمرجنسی کیش اقدام پر کام کیا ہے۔
”احساس ایمرجنسی کیش“ پروگرام کو مشکل اوقات کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان اِس پروگرام کا اعلان کریں گے جبکہ اِسے پہلے ہی منظور کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ گزشتہ روز اِس پروگرام کی منظوری وزیرِ اعظم نے دی جس کا اعلان آج وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے جبکہ میں اس کی تفصیلات جلد بیان کروں گی۔
We have extensively worked to structure an appropriate and responsive “Ehsaas Emergency (Covid19-related) Cash” initiative for these difficult times. This extensive package was approved today & will be announced by the Prime Minister tomorrow. I will outline details subsequently.
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) March 23, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو 10 لاکھ روپے کا گمنام چیک وصول ہوا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ آج میں نے سندھ کورونا وائرس ہنگامی فنڈ کے لیے گمنام عطیہ وصول کیا۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کا گمنام چیک وصول