پاکستان تحریک انصاف کاکا4اکتوبرکوسکردومیں جلسہ عام کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کاکا4اکتوبرکوسکردومیں جلسہ عام کااعلان
پاکستان تحریک انصاف نے سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جلسے سے وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جلسے سے وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

 پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 4 اکتوبر کو سکردو کے میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں بڑا پنڈال سجائے گی اور وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے ۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہاہے کہ جلسہ عام 4 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت اہم حصہ ہے اور تحریک انصاف کا پیغام نہایت تیزی سے گلگت بلتستان میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان 4 اکتوبر کو سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے، وزیراعظم اپنے تاریخی خطاب میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکن وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں تاریخی استقبال کی تیاریاں کریں،گلگت بلتستان کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

 

Related Posts