اسلام آباد: شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لئے وزیراعظم عمران خان کا سیمپل لے لیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا متاثرہ ہونے کی تصدیق کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کا مشورہ دیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے وزیراعظم عمران خان کے خون کے سیمپل لے کر شوکت خانم لیب بھجوا دیئے ہیں۔
اس سے قبل کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیں گے۔
مزید پڑھیں:ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار