ڈیووس میں وزیر اعظم کی سنگاپور اور آذر بائیجان کے سربراہانِ مملکت سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیووس میں وزیر اعظم کی سنگاپور اور آذر بائیجان کے سربراہانِ مملکت سے ملاقاتیں
ڈیووس میں وزیر اعظم کی سنگاپور اور آذر بائیجان کے سربراہانِ مملکت سے ملاقاتیں

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیر اعظم عمران خان کی دیگر  سربراہانِ مملکت اور اہم سیاسی و عالمی شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں جس کے دوران سنگاپور اور آذر بائیجان کے سربراہانِ مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

ڈیووس میں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر سنگاپور کے وزیر اعظم لی سیان لونگ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران پاک سنگاپور تعلقات اور تجارتی تعاون کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لی سیان لونگ سے ملاقات میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم عمران خان نے آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور صدر الہام علیوف نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نگورنو تنازعے پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر صدر الہام علیوف نے وزیر اعظم سے اظہارِ تشکر کیا۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے صدرِ آذر بائیجان کو  مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور تاریخِ انسانی کے بدترین کرفیو کے دوران مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدسے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو کا آج 171 واں روز ہے  جبکہ غیر انسانی پابندیوں کے دوران مظلوم کشمیریوں کو زندگی بچانے والی ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

جموں و کشمیر میں غاصب بھارت کی طرف سے عائد تکلیف دہ پابندیوں کے باعث معمولاتِ زندگی مسلسل مفلوج ہیں جبکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 171واں روز

Related Posts