اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشیات، علاقائی مسائل اور موسمیاتی تبدیلی بارے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خوشی ہے اس کہ وقت پاکستان آیا جب پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط ہونے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، برطانیہ اور پاکستان بین الاقوامی شراکت میں بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔ ہمارے عوام سے رابطے ہمارے ماضی، حال اور مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری اولین ترجیح عوام، خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے، وزیراعظم