اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھٹو اور شریف خاندان پاکستان میں اپنے خاندان قائم کرنے کے لیے کام کر رہے تھے اور ملک کی موجودہ خرابی کے ذمہ دار ہیں،پی ٹی آئی وزراء کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی خود تحقیقات کروں گا۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن بھٹو اور شریف خاندان نے ان کا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے اور حکومت دو انتہائی امیر خاندانوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن ایک ایسی چیز ہے جو ملک کو تباہ کر دیتی ہے۔ غریب ممالک غریب ہیں اس لیے نہیں کہ ان کے پاس وسائل کی کمی ہے بلکہ اس لیے کہ ان کی قیادت کرپٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزراء کے خلاف بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے تو میں خود ان کے خلاف شفاف تحقیقات کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں اپنے طویل قیام کے دوران انہیں مغرب کے سیاسی نظام سے اچھی طرح واقفیت ہوئی اور انہوں نے ہمیشہ مغربی طاقتوں کی سیاست پر تنقید کی۔
فيديو| علا الفارس لرئيس الوزراء الباكستاني:
لماذا لم تُعين أحداً من أقاربك بمناصب حساسة؟#الجانب_الآخر
pic.twitter.com/QHMpaU9vlU
— بركه (@BrkaQ8) December 17, 2021
فيديو| علا الفارس لرئيس الوزراء الباكستاني:
لماذا لم تُعين أحداً من أقاربك بمناصب حساسة؟#الجانب_الآخر
pic.twitter.com/QHMpaU9vlU
— بركه (@BrkaQ8) December 17, 2021
افغان بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغان عوام کو شدید بھوک کا سامنا ہے اور امریکا کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے 20 سال تک نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر ملک پر قبضہ کیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کاریگولیٹری اتھارٹیز کو کارٹیل اور مافیاز پرکڑی نظر رکھنے کا حکم