وزیر اعظم عمران خان آج برادر اسلامی ممالک کے مابین کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا مختصر دورہ کریں گے جہاں ان کی شاہ سلمان اور ولی عہد سمیت سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں ایران میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے جبکہ اس دوران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ اہم پاکستانی حکام ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہماری تاریخ بھی ہےاور ثابت بھی کریں گے،مولانا فضل الرحمان
ملاقاتوں کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے جبکہ مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوگی جس کے نکات تیار کر لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بطور ثالث سعودی عرب اور ایران کو میزبانی کی پیش کرتے ہوئے تجویز دی کہ دونوں برادر اسلامی ممالک اگر پسند کریں تو براہِ راست مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے یہ تجویز سعودی عرب اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے پیش نظر دی ہے اور یہ عندیہ دیا ہے کہ ہم ایران سعودیہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب اور ایران کو مذاکرات کے لیے میزبانی کی پیشکش