اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام میں دئیے جانے والے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران وزیرِ اعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی جس کے تحت نوجوان 2 کروڑ 50 لاکھ تک کی رقم حاصل کرسکیں گے۔
1) وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ
کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی
نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی
وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ, اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات pic.twitter.com/bbSw4eck7o
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 14, 2020