عہدہ سنبھالنے سے اب تک پہلی بار وزیر اعظم کا 2 روزہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عہدہ سنبھالنے سے اب تک پہلی بار وزیر اعظم کا 2 روزہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ
عہدہ سنبھالنے سے اب تک پہلی بار وزیر اعظم کا 2 روزہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک پہلی بار 2 روز کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران  وزیر اعظم  کی قومی و سیاسی مصروفیات معطل رہیں گی۔

سرکاری سطح پر وزیر اعظم کی تعطیلات کے اعلان کے بعد ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئیں جبکہ ہفتے اور اتوار کے لیے سرکاری اور پارٹی مصروفیات کا شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے  تمام صوبوں کو ملانے والی شاہراہیں بند کردیں۔جمعیت علمائے اسلام(ف)

ہفتے اور اتوار کے دن وزیر اعظم عمران خان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقت گزاریں گے جبکہ اس دوران کسی سیاسی و سماجی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں کی جائے گی۔

 

دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ میں اہلِ خانہ کے ساتھ رہیں گے جبکہ اس دوران کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر اجتناب کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی وسائل میں نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نجکاری کا مقصد  سرکاری خزانے کو کروڑوں اربوں روپے کے خسارے سے بچانا ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم  کی زیر صدارت نجکاری عمل میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اثاثوں اور اداروں کی نجکاری کے عمل میں شامل تمام وزارتوں کے متحرک کردار اور بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس ریونیو میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان

Related Posts