اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی تعیناتی کا فوٹیفکیشن جلد جاری ہونے والا ہے ۔
Congratulations to @FarrukhHabibISF for his his well deserved appointment as State Minister for Information and Broadcasting, he will take oath of his office tomorrow
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر مزید کہا ہے کہ فرخ حبیب اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا۔
حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ شبلی فراز کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی میں مکان پر قبضے کیلئے مافیا نے عدالتی بیلف کو بھی ساتھ ملالیا