وزیر اعظم عمران خان کی کیینڈین ہم منصب کو دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی کیینڈین ہم منصب کو دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان کی کیینڈین ہم منصب کو دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم منتظر ہیں کہ کب آپ کے ساتھ کام کا موقع ملے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں عمران خان نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے خاموشی سے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کر دی

واضح  رہے کہ کینیڈا کا انتخابی نظام پاکستان کے مقابلے میں بالکل الگ ہے جہاں اراکین قومی اسمبلی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں جبکہ کینیڈا میں الیکشن جیتنے والی پارٹی کا سربراہ وزیر اعظم کا منصب سنبھالتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی اور لبرل پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے واضح برتری حاصل کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر برصغیر اور جنوبی ایشیا سمیت خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں، جبکہ وادی کی صورتحال تشویشناک ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جاپانی فرماں روا کی طرف سے پاکستان سمیت  مختلف ممالک کے سربراہان اور حکومتی نمائندوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کے دوران اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔صدرِ مملکت

Related Posts