وزیر اعظم نے آرمی ایکٹ ترمیمی مسوّدے پر ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
Imran-Khan

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آرمی ایکٹ پر ترمیمی بل کے  مسوّدے کا جائزہ لینے کے لیے تحریکِ انصاف کے پارٹی ترجمانوں اور سرکاری ترجمانوں پر مشتمل اجلاس آج طلب کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے ترمیمی بل پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت  ہونے والے اجلاس میں قومی معاملات پر گفتگو ہوگی اور  ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان عوام کو درپیش معاشی مسائل، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معاشی اقدامات و معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔ترجمانوں کو سال 2020ء کے سرکاری اہداف و ترجیحات پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے ساتھ ساتھ قومی احتساب بیورو کا ترمیمی آرڈیننس بھی ترجمانوں کے اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سرکاری و پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا  جس کے دوران ملکی معاملات پر بیانیے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اور سرکاری ترجمانوں کا اجلاس آج طلب 

Related Posts