وزیر اعظم نے اہم سیاسی امور پر مشاورت کے لیے آج کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے اہم سیاسی امور پر مشاورت کے لیے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
وزیر اعظم عمران خان نے اہم سیاسی امور پر مشاورت کے لیے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس کے دوران اپوزیشن کے آزادی مارچ پلان سی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والے اہم اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو ملکی سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے سہولت کار کی بیماری کا پتہ ہونا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان میڈیا سے متعلق حکومتی حکمتِ عملی پر حکومتی  ترجمانوں سے مشاورت کریں گے جبکہ معاشی ٹیم کی کامیابیاں بھی گفتگو کا حصہ بنیں گی۔

عمران خان  کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران اجلاس میں شریک ہونے والے سینئر مرکزی پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن کی حکمتِ عملی کا جواب دینے کے لیے حکومتی لائحہ عمل پرتجاویز دیں گے۔

کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی منشور پر عمل درآمد کے لیے لائحۂ عمل طے کیا جائے گا جبکہ گزشتہ اجلاس میں دئیے گئے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد پر ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ 

سہ پہر 3 بجے ہونے والے اجلاس کے دوران نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی، گورننس سمیت قومی نوعیت کے معاملات نوازشریف کی صحت کی رپورٹس ،پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز اور پارلیمانی سیاست پر مشاورت کی جائے گی۔ 

 کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی، کور کمیٹی پی ٹی آئی منشور پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی، کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میانوالی میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ نواز شریف کو لندن روانگی کے لیے جہاز پرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا اورپھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی۔اتنی بیماریوں کے باوجود بھی یہ مریض ایک دم کیسے ٹھیک ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو  جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم

Related Posts