وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کے لیے قطر پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوحہ: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر سمیت قطری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا دوحہ ائیرپورٹ پر قطری وزیر توانائی سعد شیردہ الکعبی نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان امیرِ قطر اور قطری ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

پاک قطر اعلیٰ قیادت ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ باہمی تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دورۂ قطر کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی توجہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر مرکوز رہے گی جبکہ اس دوران علاقائی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اور قطر کا کردار کلیدی ہے جبکہ قطر کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

برادر اسلامی ملک قطر کے سفیر صقر بن مبارک نے2 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے دوران پاک قطر تعلقات اور افغان امن عمل سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں:  قطر کا کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شاہ محمود قریشی

Related Posts