اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں ”وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ“کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیرات دینے والوں کو رجسٹر کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے باعث لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اناج کی کوئی کمی نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور طبقہ ریاست کی ذمہ داری ہوتا ہے‘ شہری ایک جگہ جمع ہونے سے اجتناب کریں۔
عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا کے مریضوں کو مجرموں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت ایمان ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے حالات اچھے ہوتے تو ہم بھی کرفیولگاتے۔لاک ڈاؤن کے باعث مختلف علاقوں میں ٹائیگر فورس راشن پہنچائے گی۔