وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran inaugurates Hassan Abdal Railway Station

حسن ابدال :وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا،وزیر اعظم عمران سوات کا بھی دورہ کریں گے جہاں سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسٹیشن پر جدید انتظامات کا معائنہ کیا اور ٹرین کی مختلف بوگیوں کا بھی دورہ کیا۔ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ٹرین سستے اور آرام دہ سفر کا ذریعہ ہے۔

سکھ برادری کا مکہ ،مدینہ پاکستان میں ہے، حکومت سنبھالی توملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا، ایم ایل ون خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہوگا، نئے پاکستان میں سب مذہب کے لوگ برابر ہیں ۔

چاہتے ہیں پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ حاصل ہو،ٹورازم کے شعبہ کی ہرممکن مدد کریں گے، صرف سیاحت کو فروغ دے دیں تو آئی ایم ایف سے قرض نہ لینا پڑے۔

مزید پڑھیں :شبلی فراز نے پی ٹی وی کی نجکاری کی خبروں کی تردید کردی

یہاں یہ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران سوات کا بھی دورہ کریں گے جہاں سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے۔

صحت سہولت کارڈز کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور وہاں اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Related Posts