وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan behrain
وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

منامہ: وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا اس حوالے سے تقریب پیر کو منامہ میں سخیر محل میں منعقد ہوئی۔وزیر اعظم کی سخیر محل آمد پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان، بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر ان کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بحرین پہنچے تھے، بحرین پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے منامہ کے شاہی محل میں بحرین کے ولی عہد خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے 2 طرفہ تعلقات پر سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مہاجرین کے عالمی فورم کے اولین اجلاس کی مشترکہ میزبانی کیلئے جنیوا کا دورہ کرینگے

Related Posts