وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شومیں شرکت پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faisal-vavda army boot
faisal-vavda army boot

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لے جانے کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیصل واوڈا پر دو ہفتوں کیلئے ٹاک شو میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ کے ساتھ شرکت کی تھی۔

گفتگو کے دوران فیصل واوڈانے اپنے پاس موجود جوتا اٹھا کر ٹیبل پر رکھا اور ساتھ ہی کہا کہ ‘بوٹ کی چمک بتا رہی ہےکہ اسے زبان سے چمکایا گیا ہے، ان کی اس حرکت لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر ہوتا فیصل واؤڈا بوٹ گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے۔ حنا پرویز بٹ

فیصل واوڈا نے تبصرہ کیا ’یہ یہی کرسکتے ہیں، 35 سال سے یہ جو سمجھتے آئے ہیں وہی سمجھ رہے ہیں، یہ چور لٹیرے ہیں، یہ لوگ اپنا مطلب ہو تو لیٹ جاتے ہیں، یہ لوگ ہمیشہ الیکشن چوری کرکے اقتدار میں آئے۔

Related Posts