وزیراعظم کادورہ میرپور، زلزلہ متاثرین کےلیےامدادی پیکج کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کادورہ میرپور،زلزلہ متاثرین کےلیےامدادی پیکج کااعلان
مظفر آباد: وزیر اعظم عمران خان نے میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم نےزلزلہ متاثرین کے لئے امدادی پیکج کااعلان کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لئے تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردی ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم نےزلزلہ متاثرین کے لئے امدادی پیکج کااعلان کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لئے تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردی ۔

وزیراعظم عمران خان  نےمیرپور آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  ڈسٹرکٹ اسپتال میرپور  میں زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال  میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، اور سردار مسعود بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے امدادی کارروائیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر آزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے۔ میں فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکا سے واپسی میں تاخیر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے اور زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر میں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدرنے بھی شرکت کی ، اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کابھی جائزہ لیا گیا۔

Related Posts