وزیر اعظم، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی موجود تھے، ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاتھا جہاں  آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے قومی سلامتی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹر سروسس انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل جنرل فیض حمیدنے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ایک ماہ قبل جنرل قمر جاویدباجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمیدنے بھی شرکت کی، ایک اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔