وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق سمری منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا پرتشدد مہم کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین
وزیراعظم کا پرتشدد مہم کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق سمری کو تیار کرلیا ہے، وزارت داخلہ کی تیار کی گئی سمری کے مسودے کی منظوری وزیر اعظم نے بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سرکلر سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ اہم فیصلہ کر لیا جائے گا اور تحریک لبیک پر مکمل پابندی لگادی جائے گی۔

نجی چینل پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے معاملے پر تمام لوگ آن بورڈ ہیں۔ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا کیونکہ یہ لوگ دھرنے کی سیاست سے پیچھے نہیں آنا چاہتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کبھی بھی تحریک لبیک کے ساتھ نہیں تھا، میری کبھی خادم رضوی سے بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی، مسلم لیگ کو اسمبلی میں ترامیم سے میں نے روکا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھیج دیا ہے، کل یا پرسوں پابندی لگ جائے گی۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے 2 اہلکار شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ پولیس کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ جی ٹی روڈ، فیض آباد، موٹر ویز کلیئر ہے تاہم کراچی کے ایک دو علاقوں میں مسئلہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر نامناسب مطالبہ کیا گیا۔ ہم نے معاملات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن تحریک لبیک باز آنے کو تیار نہیں، اس لئے سب نے پابندی کے معاملے پر اتفاق کیا ہے۔اور اب اس پر عمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے، وزیراعظم

Related Posts