وزیر اعظم کا ایرانی صدر اور بل گیٹس سے رابطہ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Iman Iranian President Bill Gates discuss COVID-19 crisis

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی اور مائیکروسافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر مین بل گیٹس سے فون پر بات کی اور کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونیوالی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سرحدی علاقوں میں ٹڈڈی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔

ایرانی صدر نے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر مین بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کورونا وائرس کے سلسلے میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے اس غیر معمولی بحران کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے فراہم کردہ امداد کی تعریف کی اور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو وبائی بیماری پر قابو پانے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو خاص طور پر آبادی کے سب سے کمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے متاثرہ لوگوں اور کاروباری اداروں کی مدد کے لئے 8 بلین امریکی ڈالر کا پیکیج جمع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار، پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف

بل گیٹس نے کہا کہ کورونا عالمی خطرہ ہے اور اس نے اپنے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Related Posts