سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ، وزیرِ اعظم کا اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ، وزیرِ اعظم کا اظہارِ مسرت
سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ، وزیرِ اعظم کا اظہارِ مسرت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں برس اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں برس جولائی میں یہ ترسیلات 2 ہزار 768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلاتِ زر گزشتہ برس کے اِسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہر بچے کو بحفاظت اسکول بھیجنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts