جو ملک نچلے طبقے کو اٹھاتا ہےوہی دنیا میں آگے بڑھتا ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan ahsas
imran khan ahsas

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ’احساس کفالت پروگرام‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نچلے طبقے کو نظر انداز کیا گیا،جو ملک نچلے طبقے کو اٹھاتا ہےوہی دنیا میں آگے بڑھتا ہے۔

اسلام آباد میں احساس کفالت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ دو ہفتے میں پروگرام کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں عوام کو گائے، بھینس اور مرغیاں دی جائیں گی، اس کے بعد ہمارا تیسرا پروگرام سکالرشپ کا آ رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پہلی مرتبہ 200 ارب روپے مختص کئے اور کوشش تھی کہ جلد از جلد مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں، انسانی تقاضہ ہے کہ کمزور طبقے پر پیسہ خرچ کیا جائے، اس پروگرام کا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک نچلے طبقے کو اٹھاتا ہےوہی دنیا میں آگے بڑھتا ہے جس کی بڑی مثال چین ہے جہاں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا گیا، ہم نے احساس پروگرام سے کرپشن دور کی جس کے باعث اللہ کی برکت شامل ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں دو مثبت چیزیں شامل ہیںجس کے تحت 70 لاکھ خواتین کو کفالت کارڈ دیں گےاور ان ا بینک اکاونٹ کھلنے سے ان کا پیسہ چوری نہیں ہوگا اور آئندہ کارڈ کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹور سے خریداری بھی ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہہ ہم نئے پاکستان میں نچلے طبقے کی ذمہ داری لیں گے۔ ہمارے نبی ﷺ نے مدینہ کی ریاست بنائی جس نے غریب طبقے کی ذمہ داری لی، اس پروگرام کی کامیابی کے لئے ایک سسٹم بنانا تھا۔ ایسا سسٹم چاہیے تھا کہ نچلے طبقے کو دیانداری سے پیسہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان کی بنیاد رشتوں کو مضبوط بنانے والے احساس پر قائم ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کامزید کہناتھا کہ مزور طبقے کا بینک اکاؤنٹ کھولنا بہت زبردست کام ہے، جبکہ سمارٹ فونز ایک انقلاب ہے۔ ان خواتین کو فونز کے ذریعے انفارمیشن ملے گی اور اسی سمارٹ فونز سے بچے سکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں جس میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا علاج کہیں سے بھی کراسکتے ہیں، یہ ہماری حکومت کا اب تک سب سے بڑا کارنامہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے لیے روزگار حاصل کرسکیں، نوجوانوں کو قرضے دیں گے اور میرٹ پر بزنس کا فیصلہ کریں گے، یہ چھوٹی انڈسٹری کو اٹھانے کا پروگرام ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ’احساس کفالت پروگرام‘ کا افتتاح کرتے ہوئے مستحق خواتین میں ’احساس کفالت کارڈ‘بھی تقسیم کیےاور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts