وزیر اعظم کی اراکین کو اپنے حلقوں میں مہنگائی کی اصل وجوہات بیان کرنیکی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ و سابق اراکینِ اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو مہنگائی کی اصل وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے اراکینِ قومی اسمبلی اور سابق اراکینِ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ دنوں ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں راحیلہ خادم حسین، عنیزے فاطمہ، رانا مشہود شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ادویات کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافے کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف سے راؤ اجمل، عابد رضا اور دیگر اراکین نے بھی ملاقات کی۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگی اراکین نے اپنے اپنے حلقوں میں مہنگائی کے متعلق عوام کے دلی جذبات وزیر اعظم کو بتا دئیے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ لوگ ملک کی دگرگوں معیشت، بے روزگاری اور مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ انتخابات ہونے پر مہنگائی کے باعث عوام ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی کی لہر سے آگاہ ہیں۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی صورتحال میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کیا کیا جائے۔ صورتحال بہت خراب ہے۔ عمران خان حکومت کی غلطیاں بھگتنے پر مجبور ہیں۔ آئی ایم ایف کی تکلیف دہ شرائط ماننے کے سوا چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جانے کے بعد عوام کو کچھ نہ کچھ فوری ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے سامنے مہنگائی کی اصل وجوہات رکھیں۔

 

Related Posts