نیٹ فلکس،فزیکل 100 تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فزیکل 100 کورین بینڈ بی ٹی ایس کے رکن جنگ کک کے لائیو اسٹریم کرنے کے بعد تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ فزیکل 100 جنگ کک کی لائیو اسٹریم کے بعد سب سے زیادہ ناظرین و سامعین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیلگو فلم ’والٹیئر ویرایا‘ رواں ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

نیٹ فلکس کا یہ شو بی ٹی ایس جنگ کک کے لائیو اسٹریم میں فیچر کیے جانے کے بعد سے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا تیسرا شو بن گیا۔ گزشتہ ہفتے 2 فروری کو لائیو اسٹریم کے دوران 1کروڑ ناظرین نے شو دیکھا۔

جنگ کک کو فزیکل 100 کا نیٹ فلکس شو دیکھتے ہوئے فرائی کی گئی چکن کھاتے اور لطف اٹھاتے دکھایا گیا جبکہ فزیکل 100 کے پروڈیوسر جینگ پی ڈی نے بی ٹی ایس رکن جنگ کک کا شکریہ ادا کیا۔

دراصل فزیکل 100 مقابلے کے رجحان پر مبنی رئیلٹی سیریز شو ہیے جس کے دوران 100 مرد اور خواتین میں سے سب سے زیادہ جسمانی فٹنس کے مالک افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیتنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے معروف پاپ گروپ بی ٹی ایس نے عالمی شہرت حاصل کررکھی ہے جس کے ایک گیت کو کروڑوں سوشل میڈیا صارفین نہ صرف دیکھتے بلکہ تعریفیں بھی کرتے ہیں۔

 

Related Posts