وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کےتمام تحائف بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، حاصل ہونےوالی رقم بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کے تمام تحائف بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ان تحائف سے حاصل ہونے والی پوری رقم غریب بچوں کی تعلیم پرخرچ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
ایشین گیمز کے ہاکی شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ان کے اہل خانہ نے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے ہیں، جمع کرائے گئے تحائف میں پانچ قیمتی پستول اور ایک موبائل شامل ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر دیئے تھے، تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، جنہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔