اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ(ق) کے رکن قومی اسمبلی اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ(ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات ہیں۔وفاقی کابینہ میں تبدیلی کافی دنوں میں دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ