اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔شرکاء نے ملکی سیاسی و معاشی حالت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر برائے قومی خوراک تحفظ خسرو بختیار ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، وزیر مملکت شبیر علی قریشی ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء ، ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں ایک بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کاگیس و بجلی چوری میں ملوث عناصر کی شناخت و احتساب کو یقینی بنانے کاحکم