اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا 7 ماہ میں محصولات کے اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے، پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ ایف بی آر کا 7 ماہ میں محصولات کے اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس آڈٹ کا نفاذ اور انسداد اسمگلنگ اقدامات خوش آئند ہیں، اہلکاروں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔ لازم ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کاترسیلات زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سےآراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنےپر میں ایف بی آر صدر دفترکی ٹیم کو بھی شاباش دیتاہوں۔
جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے،جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔
انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔ لازم ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 20, 2021