شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ملکی سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM condemns martyrdom of 10 solidiers in Kech attack

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدفوجیوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن کو ایک مضبوط قوم کا سامنا ہے جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی اور اب بھی اپنے عزم و حوصلے سے دہشت گردوں کو شکست دینگے۔

مزید پڑھیں:دہشتگرد افغان سرزمین اب بھی پاکستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں، معید یوسف

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 10جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے,3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Posts