پاکستان میں کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ، 8183 افراد متاثر، 30 لقمہ اجل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan adds up 25 more coronavirus deaths

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے بعد کورونا کے کیسز میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا، ملک میں مزید 8183 افراد متاثراور30 لقمہ اجل بن گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8183 کوروناکیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 11اعشاریہ92 فیصد تک پہنچ گیا ،وباء کی وجہ سے 30 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

اومیکرون ویرینٹ کے ذریعے پیدا ہونے والا وائرس پورے ملک میں پھیلنے کے بعد لگاتار دو دن تک روزانہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر کیسز اور اموات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،پاکستان میں پچھلے جمعے 21 جنوری کو 7678 کیسز کے بعد گزشتہ روز سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:این سی او سی نے تعلیمی اداروں کیلئے پابندیاں مزید سخت کردیں

این سی او سی کے مطابق 30 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 29192 ہو گئی ہے جبکہ نئے 8183 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثر ہونیوالوں کی تعداد 1402070 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 68624 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسزکا تناسب 11اعشاریہ 92 فیصد رہا۔ 1786 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ،تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1353 تھی۔ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 98221 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 535965، پنجاب میں 471925، خیبرپختونخوا میں 189300، اسلام آباد میں 123648، بلوچستان میں 34187، آزاد کشمیر میں 36465 اور گلگت بلتستان میں 10580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Related Posts