وزیراعظم کی زیرقیادت ماسکو میں اعلیٰ سطحی اجلاس،بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی زیرقیادت ماسکو میں اعلیٰ سطحی اجلاس،بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی زیرقیادت ماسکو میں اعلیٰ سطحی اجلاس،بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں یوکرین پر روسی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیراطلاعات فواد چوہدری،معید یوسف،حماد اظہراور وزیراعظم کے وفد سمیت دیگر نے شرکت کی، ملاقات میں روسی حملے کے بعد سیاست کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، دورہ جاری ہے اور وزیراعظم آج رات شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا دورۂ روس، صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات آج ہوگی

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے کیلئے گزشتہ شب روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ ماسکو ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان افغانستان، اسلاموفوبیا اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ پاک روس دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے سے روس اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان دو دہائیوں کے بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

Related Posts