وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کی کارکردگی رپور ٹ طلب کرلی، کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces end to lockdown

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی کارکردگی رپور ٹ طلب کرلی، بڑے پیمانے پر کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان،ذرائع کے مطابق کابینہ میں تبدیلی کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے وزراء اور مشیروں کو کارکردگی رپورٹ آج شام تک وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے کابینہ ارکان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت میں کتنا وقت گزارا؟ کتنے اجلاس کیے اور کیا فیصلے ہوئے؟ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزراوزیر اعظم عمران خان کو اپنے دور میں وزارتوں میں کیے گئے اقدامات پر باقاعدہ بریفنگ دیں گے اور وزیراعظم کارکردگی رپورٹس کی بنیاد پر وزرا کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں گے۔

Related Posts