وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

زیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پرہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطےکی مجموعی صورت حال اورعلاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا، دو طرفہ باہمی دل چسپی کےاموراور کشمیرکی صورت حال پربات چیت ہوئی.

 وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات میں انھیں کشمیر کی صورتحال اور قتل عام کے خطرات سے آگاہ کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جب بھی کرفیو اٹھا تو بہت بڑا بحران جنم لے گا۔

وزیراعظم نے رواں سال نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملوں کے بعد جیسنڈا آرڈرن کی قیادت کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان اِن دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترک صدر طیب اردوان، ایرانی صدر حسن روحانی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ایتھوپیا کی صدر سمیت کئی سربراہان مملکت سے مل چکے ہیں۔  

Related Posts