اسلام آباد:آزادئ صحافت کے اعتبار سے پاکستان کی 12 درجے تنزلی پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سارا الزام پی ٹی آئی دورِ حکومت پر عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی حکومت بھی اپنی پیشرو تحریکِ انصاف کی روش پر چل پڑی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور کے آخری سال میں پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں 12 درجے نیچے آگیا ہے۔
عید کا پرمسرت موقع، وزیر اعظم کی عسکری حکام اور سیاسی شخصیات کو مبارکباد
ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے دور میں آزادئ اظہارِ رائے میں پاکستان کی 18 درجے مجموعی تنزلی ہوئی جس سے آزادئ اظہارِ رائے پر عمران خان کو میڈیا کی آزادی کے شکاری کا شرمناک خطاب ملا بلکہ ہماری جمہوریت بھی برے مقام پر آگئی۔
Pakistan fell 12 points on Press Freedom Index during last year of Imran Khan's govt & 18 points during his tenure. It not only earned him shameful title of "press freedom predator" but also placed our democracy in bad light. We are fully committed to freedom of press & speech!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 4, 2022