سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد، وزیر اعظم نے 25ارب جاری کرنیکی منظوری دیدی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے  25ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے رقم سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 25ارب جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ آج سے 3روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے رقم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیو لیکس کمیشن، 26 مئی کا حکم نامہ برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ

جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سیلاب متاثرین کے متعلق گفتگو ہوئی تھی۔

حال ہی میں سوات جلسے سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم نہین کیے گئے۔

جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رقم جاری نہ کی گئی تو پیپلز پارٹی بجٹ منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔ وزیر اعظم نے کچھ اور کہا، بجٹ میں کچھ اور سامنے آگیا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی معاشی ٹیم میں شامل ان افراد سے حساب لیں جو وعدے پورے کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں۔

Related Posts