چینی برآمد کرنے کی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان نے دی۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی پر سبسڈی دینےاور برآمد کی منظوری خود دی۔

تفصیلات کے مطابق چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام فیصلے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیے لیکن بدعنوانی کا الزام شریف خاندان پر لگا دیا گیا۔

ترجمان پی ایم ایل این مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان کی کوئی ایک بھی شوگر مل ایسی نہیں جس نے چینی برآمد کی ہو۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رمضان شوگر مل پہلے ہی بند ہوچکی ہے جبکہ چینی بحران پر رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو بچانے کی کوشش ہے۔

سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب تک وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنا وقت نیب کی جیل میں گزار سکتے ہیں تو وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کیوں نہیں؟

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ جب وفاقی وزیر خسرو بختیار سے کوئی سوال نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے پاس کوئی سرکاری آفس نہیں تھا، تو کیوں مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز اور یوسف عباس سے سرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود تفتیش کی گئی؟

Related Posts