وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کی تعریف
وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کی تعریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی پروازوں کیلئے کل جزوی طور پر ائیر اسپیس کھول دیں گے جبکہ یہ اقدام خاص طور پر سمندر پار کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اٹھایا جارہا ہے جو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلات اور لاک ڈاؤن کے باعث پریشانی کے باوجود سمندر پار پاکستانیوں نے عظیم ہمت و حوصلے سے کام لیا اور ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے۔ پاکستان آپ کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہے اور ہماری حکومت ہر طریقے سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات کا اہتمام کرے گی۔ 

سمندر پار پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار ہم وطنوں نے  کورونا وباء کے دوران اپنے بھائی بہنوں کی امداد کیلئے جو زبردست کردار ادا کیا ہے، اس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے جس طرح مدد کی، اس کی بے شمار مثالوں میں وہ ہمارے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف رہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: احساس کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8.55 فیصد بڑھا دیا گیا

Related Posts