وزیر اعظم اور آرمی چیف کا نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اور آرمی چیف کانواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر اعظم اور آرمی چیف کانواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سپہ سالار نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے آمین،

وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے درجات بلند فرمائے، وزیر اعظم نے شریف خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات شبلی فراز، گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، شیخ رشید، چودھری شجاعت، پرویز الہیٰ، بلاول بھٹو، آصف زرداری فضل الرحمان، سراج الحق، وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر رہنماؤں نے بھی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں مقام عطا کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوگراوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اللہ کریم انھیں یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں، والدہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندے کیلئے حسین تحفہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھی بیگم شمیم اختر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور میاں صاحبان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Posts