رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے، وزیراعظم عمران خان
رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے۔ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔  

اسلام آباد میں کنونشن سینٹر میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے اچھے اور برے میں تمیز کی اور اخلاقی معیار بلند کیے۔ رسول اکرم ﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے انصاف کا درس دیا کیونکہ انصاف کے یکساں نظام کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا ہے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ ہمیں اپنی سمت درست کرنی کی ضرورت ہے۔ 25 سال پہلے ہماری جماعت کا نصب العین اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیغمبر اسلام ﷺنے معاشرے میں پھیلے جہالت کے اندھیروں کو کیسے دور کیا؟

ملک بھر میں آج جشن عید میلادالبنیﷺ عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا ایک ماڈل بنا اور پھر ساری دنیا میں پھیل گیا۔ رسول کریم ﷺ تلوار سے نہیں اپنی سوچ اور فکر سے انقلاب لائے۔ ہمارے نوجوانوں کو رسول پاکﷺ کی سیرت کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے “رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی” قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسکالر نہیں ہوں مگر رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی میں دنیا کے بڑے بڑے اسکالرز کو جمع کروں گا۔ رسول پاک ﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ سے انصاف کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ صادق و امین نہیں ہیں تو آپ کی عزت نہیں ہوگی۔ بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا ہے۔ ریاست لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتی ہےتو لوگ ریاست کا ساتھ دیتےہیں۔ انصاف اور انسانیت کی وجہ سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور طریقے سے منانے کی توفیق عطا فرمائی۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور طریقے سے منانے پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Related Posts