وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں قتل کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔

نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی غیر ملکی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو حالیہ عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران بلٹ پروف شیلڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ وقت پر اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہادر ہیں، وہ ملک کو داؤ پر نہیں لگائیں گے اور قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک کے ایئربیس کسی کو نہیں دیں گے کہ ہم پر حملہ کریں۔وزیراعظم عمران خان کا ملک کی خارجہ پالیسی پر واضح مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت کرنے والے عوام کا اثاثہ ہیں لیکن افسوس کہ ماضی میں غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر پاکستان کی خارجہ پالیسی تبدیل کی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بہادر آدمی ہے۔ وہ ڈالر نہیں لے گا۔ وہ اڈوں کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا اور کسی کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ”واوڈا نے زور دے کر کہا۔ ملک کو داؤ پر نہیں لگائیں گے اور قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس، اپوزیشن حکومت گرانے کی عالمی سازش کا حصہ ہے، وزیر اعظم

واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پہلے ہی موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے سامنے (عوامی جلسوں میں)انسانی ڈھال بن کر کھڑے ہوتے تھے۔

Related Posts