ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جبکہ درخواست گزار کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مافیا نے بڑھائیں۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق مافیا نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ملک بھر میں بحران پیدا کیا جس کے باعث چینی کی مقدار ملک میں چینی کی طلب کے مطابق برقرار نہ رہ سکی۔

درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے جبکہ ملک بھر میں چینی کے ذخیروں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوگر ٹریڈرز ایسوسی ایشن حکام نے دعویٰ کیا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ذخیرہ اندوز ہیں۔ مافیا نے چینی کا بحران پیدا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی جس سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں فی کلو چینی میں 5 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی کلو چینی 78 روپے سے80 روپے کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے، کراچی میں چینی کی قیمت4 روپےاضافے سے78 روپے فی کلوہوگئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت ڈھائی روپےاضافے سے 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہےجبکہ پشاور میں چینی کی قیمت5 روپے اضافے کے بعد 78 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی ہوگئی

Related Posts