انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت دیگر ممالک سے مختلف ہے۔شان مسعود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت دیگر ممالک سے مختلف ہے۔شان مسعود
انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت دیگر ممالک سے مختلف ہے۔شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور بیٹسمین شان مسعود نے کہا ہے کہ تاریخی اعتبار سے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت دیگر ممالک سے مختلف ہے کیونکہ کرکٹ یہاں سے شروع ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کرکٹر شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ ایجاد ہوئی، یہاں کرکٹ کھیلنا الگ اہمیت رکھتا ہے جبکہ انگلینڈ میں ہمارے سابقہ قومی کھلاڑی بھی بہترین کھیل پیش کر چکے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں کرکٹر شان مسعود نے کہا کہ عامر سہیل نے انگلینڈ میں ڈبل سنچری کی، یہاں کھیلنا عالمی کرکٹ کے ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔ جب ہم چھوٹے تھے اور کرکٹ ٹی وی پر دیکھتے تھے ، اوول گراؤنڈ میں ہم نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور کی سنچری بھی دیکھی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ محسن حسن خان نے ڈبل سنچری کی، یونس خان اور محمد یوسف کی لیڈز گراؤنڈ پر پارٹنرشپ ہمارے سامنے ہے۔ انگلینڈ میں اچھی ٹیم کے خلاف پرفارم کرنا اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کچھ الگ نہیں ہے۔ ہر کھلاڑی بڑی سوچ رکھتے ہوئے بہترین کھیل کی خواہش رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کیلئے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو زبردست اسکور کرکے دے۔ جب کوئی کھلاڑی سنچری کرتا ہے تو اس کی ٹیم کو اچھے نتائج ملتے ہیں۔ ہماری بھی کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یونس خان  ساتھیوں کی مدد کرتے تھے۔شان مسعود

Related Posts