پیر صاحب پگارا کی محرم الحرام کے احترام میں سیاسی سرگرمیوں کو معطل کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pir Pagara announces continued support for the federal government

کراچی:حروں کے روحانی پیشوا،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر صاحب پگارا نے محرم الحرام کے احترام میں تمام سیاسی سرگرمیوں کو معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پیر صاحب پگارا نے کہا کہ شہدا ئے کربلا کی لازوال اور عظیم قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں۔

اس حوالے سے پیر صاحب پگارا نے مزید کہا کہ سانحہ کربلا کے دیے ہوئے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ اور محبت، اخوت کی فضا کو برقرار رکھنا ہوگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا جزبہ ایمانی، بے مثل قربانی، شجاعت اور اسلام کی سربلندی سے عبارت ہے۔ ہمیں اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور پاکستان کے بہادر محافظوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرنی چاہیں۔

Related Posts