پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، ولادیمیر پیوٹن
پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، ولادیمیر پیوٹن

موسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس سپلائی ممکن ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو گیس سپلائی کے لیے ضروری انفراسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری طرف وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان مخالفین کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے خطرناک ہیں، مریم نواز

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید برآں شہباز شریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سیلاب کی تباہ کاریوں پر ایرانی صدرنے اظہارافسوس کیا جبکہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجنے پر ایرانی صدرکا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے سمر قند میں خضر کمپلیکس کا دورہ کیا اور ازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموٹ کے مزار پر حاضری دی۔

Related Posts