اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کے صاحبزادے کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کے صاحبزادے کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کے صاحبزادے کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے لمبے عرصے کےبعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ لی گئیں اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اسلام آباد میں اپنےگھر کی چھت پر لی گئی تصاویر حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’اللّٰہ تعالیٰ‘ کا شُکر ادا کیا۔

اداکار نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ڈیرھ لاکھ سے زیادہ صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تصویروں پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب مداحوں کی طرف سے بھی حمزہ علی عباسی اور اُن کے بیٹے کی تصویروں سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی باغ میں سیر کرنے کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کے ہاں گذشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

Related Posts