تصویری تجزیہ: مسیحی برادری کا کرسمس کی خوشیوں سے بھرپور رنگا رنگ مذہبی تہوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیابھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا مذہبی تہوار منا رہی ہے جسے عیدِ ولادت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔

رواں برس کرسمس کا تہوار اِس لحاظ سے مختلف رہا کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے عید ولادت المسیح منائی۔ 

25 Christmas Traditions and Their Origins - HISTORY

سانتا کلاز مسیحی مذہبی تہوار کرسمس کا ایک اہم افسانوی کردار ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ نیک بچوں کیلئے تحائف لاتا ہے اور قطبِ شمالی میں ایسی جگہ رہتا ہے جس کا کسی کو علم نہیں۔ 

مسیحی مذہب کی اہم شخصیت آرچ بشپ کراچی کارڈینل جوزف کوٹس نے کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری کو اہم پیغام  جاری کیا۔ 

اپنے پیغام میں آرچ بشپ کراچی کارڈینل جوزف کورٹس نے کہا کہ ہم کرسمس کی بڑی عید منانے کیلئے 4 ہفتوں تک روحانی تیاری کرتے ہیں جسے آمد کے ایام کہا جاتا ہے جس کے 4 اتوار ہوتے ہیں۔ 

یہ تہوار بچوں، بڑوں اور خواتین سمیت گھر کے ہر فرد کیلئے خوشیوں سے بھرپور ہے جس کے دوران خاص طور پر چھوٹے بچوں کی مسرت دیدنی ہوتی ہے جنہیں مائیں کرسمس کیلئے خصوصی طور پر تیار کرتی ہیں۔ 

موجودہ حالات کے تناظر میں رواں برس پنجاب سمیت ملک بھر میں کرسمس کے تہوار کے دوران مسیحی برادری کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے۔ 

یسوع مسیح کی پیدائش سے مخصوص کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری کا عقیدہ یہ ہے کہ اس روز یسوع مسیح زمین پر آ تے ہیں اور مسیحیوں کو ان کے استقبال کیلئے روحانی طور پر تیار ہونا چاہئے تاکہ وہ انہیں پہچان سکیں۔ 

Christians celebrate Christmas across Pakistan - Pakistan - DAWN.COM

مذہبی تہوار ہونے کے باعث کرسمس کے موقعے پر مذہبی مجالس منعقد ہوتی ہیں، خاص عبادتیں سرانجام دی جاتی ہیں اور سماجی تقریبات ہوتی ہیں جن میں کرسمس ٹری، تحائف کا لین دین، سانتا کلاز کی آمد اور عشائے کرسمس قابلِ ذکر ہیں۔ 

Christians celebrate Christmas across Pakistan - Pakistan - DAWN.COM

رواں برس کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کے اہتمام سمیت دیگر احتیاطی تدابیر ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کرسمس کا تہوار منایا گیا۔ 

Christian community celebrates Christmas across Pakistan

گرجا گھروں کو کرسمس کیلئے خاص طور پر سجایا گیا جہاں مسیحی عوام نے مذہبی تہوار کے دوران عبادات کی ادائیگی کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ 

Security tightened around Pakistan churches on Christmas Eve | Pakistan – Gulf News

 

Related Posts