پی آئی اے کو کینیڈا کیلئے پروازیں شروع کرنے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کو کینیڈا کیلئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستان سے فلائٹ آپریشنز پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پابندی عائد کر رکھی تھی جو ہٹا لی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام نے ٹورنٹو کی طرف اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔

بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث پی آئی اے سمیت متعدد ائیر لائنز کو کینیڈا کی طرف اڑان بھرنے سے روک دیا گیا تھا۔پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے ٹورنٹو کیلئے براہِ راست ہفتہ وار پروازیں شروع کی جائیں گی۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے سربراہ (سی ای او) نے کینیڈین حکومت کو پروازوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے پابندی کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ پی آئی اے کے تمام عملے کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

گراؤنڈ اسٹاف کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی جبکہ ائیر لائن کے ملازمین کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سی ای او، پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ملازمین کو ٹکٹس کی فروخت پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ پی آئی اے کی پہلی فلائٹ اتوار کے روز کینیڈا کیلئے روانہ ہوگی۔ مسافروں کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا اور کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا گیا۔مسافروں کیلئے لازمی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کینیڈا نے پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے 30 دن کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا، جس کے بعد پابندی میں 1 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی۔

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا 2 ماہ قبل 23 اپریل کے روز کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے کینیڈا آنے والے ہوائی مسافروں میں کورونا کیسز کے پیش نظر تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں کو 30 دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، کینیڈا کافلائٹ آپریشن بند

پہلی بار پابندی عائد کیے جانے پرپاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیااورسفری پابندیوں پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ 

وزیر خارجہ نے 2 ماہ قبل 28 اپریل کے روز کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث کینیڈین حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کے باعث پاکستان میں وباء کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے۔ پابندی پر نظرِ ثانی کی جائے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی کینیڈا سے سفری پابندیوں پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل

Related Posts